Home / Home / پی ٹی آئی کے اہم رہنما عون چوہدری نے معاون خصوصی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی کے اہم رہنما عون چوہدری نے معاون خصوصی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے اہم رہنما عون چوہدری معاون خصوصی پنجاب کے عہدے سے مستعفیٰ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات میں ہی عون چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عون چوہدری نے تحریری استعفی وزیر اعلی کو پیش کردیا جس میں انہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور کہا کہ مجھے آج وزیراعلی آفس بلاکر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا، لیکن میں نے انکار کر دیا، میرے ترین گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مجھے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا گیا، جس پر میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے کیا خدمات ہیں، 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کی حکومت جہانگیر ترین کی خدمات کے باعث ہی بنی، مجھے خدمات کا یہ صلہ دیا گیا کہ جب عمران خان نے حلف اٹھایا تو مجھے میری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا، اب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں لیکن ترین گروپ نہیں چھوڑوں گا۔ دوسری جانب عون چوہدری کے استعفے ترین گروپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے، گروپ کے اہم رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ عون چوہدری کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم سے بھی استعفے مانگے تو دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑیں گے۔ راجا ریاض نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں ساری صورت حال پر مشترکہ فیصلہ کریں گے، اس طرح دباؤ ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

21 رمضان المبارک یومِ شہادت شیرِ خدا حضرت علیؓ حق، عدل اور شجاعت کی لازوال داستان ۔۔۔ تحریر : محمد احسان مغل

اسلامی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی ہیں جن کی زندگی قیامت تک آنے والی نسلوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے