Home / اہم خبریں / انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 سال بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 سال بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کیس کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بدین میں 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں پولیس نے بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے گئے تھے، ذوالفقار مرزا نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور ایس ایچ او کا موبائل توڑا۔ دوسری جانب ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ اس وقت کی سندھ حکومت نے سیاسی انتقام لینے کے لئے بنایا تھا۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا سمیت دیگر کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے