تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا محکمہ بلدیات نے عیدالاضحی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، فوری عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا

خیبر پختونخوا محکمہ بلدیات نے عیدالاضحی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، فوری عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا

پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) خیبر پختونخوا میں محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگانے، آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صحت و صفائی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان پر فوری عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں وزیر بلدیات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان کی زیر صدارت بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سلیم خان، ڈائریکٹر جنرل بلدیات خدا بخش اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی حکام کو ہدایت کی گئی کہ صوبے کے تمام شہروں اور قصبوں میں مویشی منڈیوں کیلئے مناسب فاصلے پر جگہوں کا انتخاب فوری شروع کیا جائے منڈیوں کی تعداد بڑھا کر ان میں رش کم سے کم سطح پر لایا جائے کورونا اور صفائی ایس او پیز کا پورا اہتمام کیا جائے بیمار یا لاغر مویشی لانے کی روک تھام کیلئے ہر منڈی میں ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے سپرے، رات کو روشنی، سیکورٹی، واش روم، آب نوشی اور صفائی کا پورا بندوبست کیا جائے اسی طرح متعلقہ ٹی ایم اے عید کے تینوں دنوں آلائشوں کو فوری ہٹانے اور گلی کوچوں سمیت ہر جگہ صفائی کا پورا بندوبست کرے اس مقصد کیلئے عملہ کو بھی الرٹ کیا جائے عید کے تین دن ان کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں اور وہ صاف شفاف یونیفارم میں مصروف عمل نظر آئیں عیدگاہ اور مساجد کے سامنے شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور صفائی کا عمل ایک روز پہلے شروع کیا جائے صفائی و آب نوشی کی خدمات پر مامور کمپنیاں (ڈبلیو ایس ایس سیز) عید کے تینوں روز واٹر سپلائی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں اور شہریوں کو مقررہ وقت سے زائد آب نوشی سہولیات فراہم کریں میونسپل حکام نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری بلدیات کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کا یقین دلاتے ہوئے عیدالاضحی کے تینوں دنوں خود بھی اپنے عملے کے شانہ بشانہ دن رات کام کرنے کا عہد دہرایا اکبر ایوب خان نے واضح کیا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت سزا و جزا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت محنتی عملے کی پوری حوصلہ افزائی اور دادرسی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے اور میونسپل عملہ کی عید پر جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی سے پورے معاشرے میں صفائی کا شعور اجاگر ہوتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا حکومت کو الٹی میٹم ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین نے اپنے دیرینہ مسائل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے