تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی گئی۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی گئی۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکمت کرپشن کر رہی اب مزید کرپشن کرنے نہیں دیں گے ہم نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت کے تمام محکموں میں ہونے والی کرپشن پر ایک جامع رپورٹ تیار کرلی ہے جو سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوگی۔سندھ حکومت کی کرپشن پر انصاف کی عدالت، عوام کی عدالت اور میڈیا میں جائیں گے، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو تقریر کی اجازت نہ دینے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سندھ حکومت خوف زدہ ہے۔ تیرہ سالوں میں اربوں کی کرپشن کی گئی سندھ کے تمام محکموں کی کرپشن عوام کے سامنے لائیں گے، اتوار کے روز اپوزیشن لیڈر دفتر میں پہلی بجٹ چارج شیٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی، پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے لیے عدالت میں آئینی درخواست جمع کرائیں گے، سندھ حکومت کی کرپشن اور نااہلی پر عدالتوں سے مسلسل رجوع کریں گے۔ سندھ میں عوام کے وسائل کو مزید لوٹنے نہیں دیں گے۔ سندھ حکومت اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے سب طریقے آزمائے، اب فیصلے انصاف اور عوام کی عدالت میں ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے