Home / Home / کراچی شہر ایک بار دوبارہ کھیلوں، کلچر، ادب اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

کراچی شہر ایک بار دوبارہ کھیلوں، کلچر، ادب اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

کراچی (ذیشان حسین) کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا ہے کہ جس طرح سارے پاکستان میں کراچی شہر ایک ماڈل شہر ہے، اسی طرح کراچی پریس کلب ملک کے اندر میڈیا اور پریس کلبوں میں ایک منفرد ماڈل ہے جس کے پلاٹوں اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا. انہوں نے یہ بات کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی. کمشنر نے کہا کہ کراچی شہر ایک بار دوبارہ کھیلوں، کلچر، ادب اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، جس میں شہر کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کا بڑا کردار ہے، اگر شہر میں اس طرح کی صحتمند سرگرمیاں برقرار رہیں گی تو اس سے شہر میں تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ ساتھ رواداری کو بھی فروغ حاصل ہوگا، ہم سب کا فرض ہے کہ شہر کی ان رونقوں کو بحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں. اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد، نائب صدر مشتاق سهيل نے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب نے شہر میں امن، رواداری اور صحتمند ماحول پیدا کرنے کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں لاتعداد صحافیوں نے قربانیاں بھی دی ہیں، جب کہ کراچی پریس کلب کا ملک میں جمہوریت کی بحالی عدلیہ کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کی جدو جہد میں بھی بڑا تاریخی کردار رہا ہے. آخر میں کمشنر کراچی کو پریس کلب کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا،کمشنر کراچی اقبال میمن کو صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد، نائب صدر مشتاق سہیل، گورننگ باڈی کے ممبران شمس کیریو، رمیز وہرا، فاروق سمیع، کلثوم جہاں، ذوالفقار راجپر اور سینئر صحافیوں راشد عزیز ،امتیاز خان فاران اور رشید میمن نے اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے