تازہ ترین
Home / Home / گورنر سندھ سے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔

گورنر سندھ سے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔

کراچی ( ذیشان حسین ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں ہارون رشید،سلمان نصیر،سمیع برنی، عثمان واہلہ ، شہر بانو اور ارشد خان شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان سپر لیگ، ملک میں کرکٹ کے فروغ، غیر ملکی ٹیموں کے ٹورز اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے 7 کامیاب ایڈیشنز سے ملک میں کرکٹ کو فروغ ملا ہے اور 8 ویں ایڈیشن میں ٹیموں کے مابین بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا مرکز بھی ہے، پی ایس ایل کے دوران کراچی کرکٹ بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے، غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا ایک سبب پی ایس ایل بھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ گورنر سندھ کی پاکستانی کرکٹ کے فروغ میں دلچسپی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے