مقامی الیکٹرونک پریس میڈیا، سول سوسائٹی مذہبی سیاسی اقابرئین کی خصوصی شرکت
پروگرام آرگنائزر رانا طارق وسیم نیک اور اشرف جان سندھو نے تمام آنے والے معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کیا
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) جشن بہاراں اور قومی ہم آہنگی کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر یاور علی خواجہ سابقہ DSP کمالیہ بہارعلی بھٹی سول جج طاہر منظر سیاسی رہنما ارشد انصاری، سیاسی رہنما رانا اسرار احمد، رانا ذوالفقار علی پرنسپل PST کالج، محمد امین صدیقی ہیڈ ماسٹر، صدر بار کمالیہ فتح شیر بگھیلا، جنرل سیکرٹری بار خان مون خان کھرل، سابقہ جنرل سیکرٹری رانا طارق جاوید خاں، سابقہ سیکرٹری امجد علی ڈوگر، سیاسی رہنما رائے الیاس احمد خاں، ملک محمد اقبال ملانہ، سیاسی رہنما رانا محمد بلال، لیاقت علی پرنسپل گورنمنٹ ایلمینٹری سکول 734، بزم ادب کمالیہ کے صدر اقرار مصطفیٰ، نائب صدر زاہد توقیر، رانا اسرار احمد خان، لوک سنگر فیصل عباس بونے والا، وحید شہزاد، ماسٹر حسن محمود، ماسٹر بنیامین، ماسٹر کاشف جاوید، ماسٹر محمد عمر، ماسٹر محمد اسلم ، رائے ندیم عباس، ڈاکٹر ندیم محمود نیک، اظہر بلوچ، ارسلان انصاری، خالد بگھیلا ایڈوکیٹ، عثمان گادھی ایڈوکیٹ ان کے علاوہ مقامی الیکٹرونک پریس میڈیا، سول سوسائٹی مذہبی سیاسی اقابرئین کی خصوصی شرکت۔ اس پروگرام کے چیف آرگنائزر سماجی رہنما رانا طارق وسیم نیک، ڈپٹی آرگنائزر مسیحی سماجی رہنما اشرف جان سندھو نے تمام آنے والے معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کیا۔ پروگرام کی افادیت کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر رانا طارق وسیم نیک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام ہر سال اِن شاء اللہ جشن بہاراں اور قومی ہم آہنگی کے حوالے سے ہوتا رہے گا۔ اب سب کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے ہاں مقامی نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ان نوجوان گلوکاروں اور مقامی شاعروں پروموٹ کرنے کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔