Home / Home / پاکستان میں صحافت آسان کام نہیں ہے : عبدالحنان چوہدری

پاکستان میں صحافت آسان کام نہیں ہے : عبدالحنان چوہدری

کیمرہ کی انشورنس ہوتی ہے اور کارکن صحافی کی نہیں

علاقائی اور قومی صحافت میں سیاستدان اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے

کہنے کو کچھ نہیں تھا دن بھر سوچتا رہا اس اہم موضوع پر کیا لکھوں، مسائل ہیں شنوائی نہیں ، اگر وفاء ہے تو جواب جفاء ہے۔ اگر صبر ہے تو جواب جبر ہے، قربانی ہے تو جواب استحصال ہے۔

پاکستان میں صحافت آسان کام نہیں ہے، کیمرہ کی انشورنس ہوتی ہے اور کارکن صحافی کی نہیں۔ علاقائی اور قومی صحافت میں سیاستدان اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی پہلے قربانی دیتا ہے، ہر سیاستدان کیلئے، کوئی سیاسی لیڈر پاکستان میں ایسا نہیں ہے جس کے پیچھے کسی نہ کسی صحافی کی کبھی نہ کبھی کوئی دی ہوئی قربانی شامل نہ ہو۔ مگر یہی سیاسی قائدین اقتدار میں آنے پر نظریں پھیرتے ہیں۔ روئیے بدل لیتے ہیں، مگر جب وقت کا دھارا بدلتا ہے، تو یہی صحافی ہوتے ہیں اور یہی سیاستدان ہوتے ہیں۔ آج عالمی یوم صحافت ہے میں آج چوہدری بر اور ان کے گھر گیا ہوں، چوہدری شجاعت حسین کے پاس، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی گزشتہ روز ظہور الہی پیلس پر ریڈ کی معافی مانگنے پہنچے ہوئے تھے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور سی سی پی اولا ہور تمام تر طاقت اور اختیار کے باوجود، چوہدری ظہور الٰہی پیلس پر آپریشن کے وقت نہ پاکستان میں تھے اور نہ اس کے حامی تھے، پھر بھی وہ اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین سے معافی مانگنے گئے ۔ 10 گھنٹے سے زائد آپریشن میں صحافی چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر موجودر ہے، اینٹی کرپشن کے لوگوں سے صحافیوں نے سخت سوالات بھی کئے ۔ چوہدری ظہور الٰہی کے خاندان میں صحافیوں کیلئے سوچ قومی سطح ہو یا گجرات کی یونین کونسل یا تحصیل، پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے کے قومی و علاقائی سیاستدانوں کیلئے سب سے بڑی مشعل راہ ہے
خدا اس ملک کا حامی و ناصر ہو۔ سماج سیوک اہل صحافت آباد رہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے