تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور نرسیں محفوظ ہونگے تو قوم کی حفاظت بہتر انداز سے کر سکیں گے۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن)

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور نرسیں محفوظ ہونگے تو قوم کی حفاظت بہتر انداز سے کر سکیں گے۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن)

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے ایم ایس ایف (ن) ضلع سکھر کے رہنماؤں کی کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ایس ایف (ن) سندھ کے کارکنوں اور عہدے داروں کی خدمات جمہوری تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) ضلع سکھر کے صدر عمر میمن، جنرل سیکریٹری عزیر شیخ نے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کو سکھر میں حفاظتی کٹس کی تققسیم کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی ذاتی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس کیور سنٹر چیری ٹیبل ہسپتال سکھر کے چئیرمین ڈاکٹر اشرف میمن، سکھر پولیس اور دیگر طبی عملے و عوام میں تقسیم کر دی گئی ہیں اور مستقبل قریب میں مرکزی و صوبائی قیادت سے جو احکامات موصول ہونگے عوام کی خدمت اور کورونا کے خلاف مدافعتی جنگ میں ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، ایم ایس ایف (ن) ضلع سکھر کے صدر عمر میمن نے میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے حفاظتی کٹس کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کو تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن اور قیادت قوم کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ ہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن قوم کے ساتھ ہے، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملے کی حفاظت بھی انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر اور نرسیں محفوظ ہونگے تو قوم کی حفاظت بہتر انداز سے کر سکیں گے، میاں شہباز شریف کی طرف سے بھیجی گئی حفاظتی کٹس ڈاکٹرز نرسز پولیس اور دیگر طبی عملے میں تقسیم کرنے کا سلسلہ اس جنگ کے خاتمے تک جاری رہے گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور تمام ذیلی اداروں کی قیادتیں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے قوم کے ساتھ مصروف عمل ہیں، تنہا حکومتی اقدامات کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے ہم سب کو جامع حکمت عملی اور مکمل یکجہتی کے ساتھ کورونا کو شکست دینی ہے تمام تر حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر عمل کر کے ہی ہم اپنے پیاروں اور ہموطنوں کو اس عالمی وبا سے بچا سکتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سنا ہے پیٹرول سستا ہوگیا ہے؟ میرپورخاص میں لاک ڈاؤن کا خوب فائدہ پیٹرول 149 روپے فی لیٹر فروخت
https://www.nopnewstv.com/heard-petrol-has-become-cheaper/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے