Home / اہم خبریں / عالمی منڈی میں گراوٹ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہوگئیں

عالمی منڈی میں گراوٹ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہوگئیں

کراچی، (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے۔ منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے مقرر ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک روز قبل بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہوا تھا۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) ریکارڈ کی گئی۔ ادھر مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 50 روپے فی تولہ کم ہوکر 6 ہزار 289 روپے فی تولہ ہوگئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جشنِ آزادی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں دوستانہ واکنگ فٹبال میچ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں کے ایم سی کمپلیکس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے