کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی میں عوام کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے فلور مل مالکان نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد آٹے کی ایکس مل قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت آٹے کی ایکس مل قیمت 133 روپے فی کلو سے کم ہو کر 125 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شہر بھر میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی آنے کی توقع ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ہے.
فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ نئی قیمتوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ صارفین اس کمی کا براہِ راست فائدہ حاصل کر سکیں شہریوں کو امید ہے کہ ایکس مل قیمت میں کمی کا اثر جلد ہی بازاروں میں بھی نظر آئے گا اور آٹا کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔