تازہ ترین
Home / Home / پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز 14 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گی

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز 14 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 14 جولائی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا سیریز کا پہلا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس شام 6:30 بجے کیا جائے گا پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتان میکے وین وورسٹ ہوں گی۔

قومی کپتان فضا فیاض نے کہا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے پوری ٹیم پرجوش ہے اور وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ایک مضبوط حریف ہے، اس لیے کامیابی کے لیے نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز کھیلنے والے 12 کھلاڑی شامل ہیں پاکستان نے اپنی گزشتہ پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں بنگلہ دیش کو 3-2 سے شکست دی تھی۔

شائقین کے لیے ظہیر عباس اور ماجد خان انکلوژرز میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سپر پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ ٹیپ میڈ، تماشا اور مائیکو پر بھی لائیو اسٹریمنگ دستیاب ہوگی بین الاقوامی ناظرین پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر بھی تمام میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے سیریز میں کامران چوہدری میچ ریفری جبکہ عبدالمقیت، ذوالفقار جان، نازیہ نذیر، صباحت رشید اور ثانیہ اشرف امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پانچ میچوں کی سیریز کے باقی مقابلے 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

چوہدری خوشی محمد جٹ نے ایک بار پھر خدمتِ خلق کی روشن مثال قائم کر دی

فیض سلطان فیصل کی گزارش پر ٹی ایچ کیو کمالیہ کے ڈائیلاسز وارڈ کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے