تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا اسپورٹس پالیسی متعارف کرانے اور سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

سندھ حکومت کا اسپورٹس پالیسی متعارف کرانے اور سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ اسپورٹس پالیسی متعارف کرانے، سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کے عمل کو تیز کرنے اور سندھ اسپورٹس بورڈ کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکریٹری کھیل منور مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، چیف انجینئر اسلم مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ یوتھ کارڈ، اسپورٹس پالیسی اور سندھ اسپورٹس بورڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے صوبے کے 30 اضلاع میں 15 سے 29 سال عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو تعلیمی اسکالرشپس، بلا سود قرضے، مالی معاونت، عالمی معیار کی اسکلز ٹریننگ اور سفری سہولیات میں خصوصی رعایات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ یوتھ کارڈ کی تیاریاں مکمل ہیں اور اسے جلد نوجوانوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ سندھ اسپورٹس پالیسی کے تحت کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی فلاح، کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی توسیع، اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور اسکولوں و کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد کھیل صوبائی معاملہ ہے، اسی لیے سندھ حکومت جامع اسپورٹس پالیسی مرتب کر رہی ہے، جسے منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں ممتاز صحافی مصنفہ اور ماہرِ تعلیم زبیدہ مصطفیٰ کو شاندار خراجِ عقیدت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام ممتاز صحافی، مصنفہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے