تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں HIV کے بڑھتے کیسز پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی معاذ محبوب کی قرارداد، پارلیمانی انکوائری اور فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

سندھ میں HIV کے بڑھتے کیسز پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی معاذ محبوب کی قرارداد، پارلیمانی انکوائری اور فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ میں HIV کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی معاذ محبوب نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرا دی ہے، جس میں صوبے میں بیماری کے پھیلاؤ کی وجوہات، متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور صحت کے شعبے کے فنڈز کے استعمال کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 392.16 ارب روپے کے صحت بجٹ، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے 368 ملین روپے اور سالانہ 268 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کے باوجود HIV کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔ معاذ محبوب نے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں HIV کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی انکوائری کمیٹی قائم کی جائے جو 30 روز کے اندر اپنی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کرے، جبکہ صحت کے بجٹ اور HIV کی روک تھام کے لیے مختص فنڈز کا آڈٹ بھی کرایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری صحت 2010 سے اب تک ڈسپوزیبل سرنجوں کی خریداری، سپلائی، تقسیم، معائنوں، خلاف ورزیوں اور درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ اسمبلی میں پیش کریں۔ قرارداد میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور سمیت متاثرہ اضلاع میں HIV کے پھیلاؤ کی وجوہات، ممکنہ غفلت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
معاذ محبوب نے کہا کہ سندھ ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف ڈسپوزیبل سرنجز ایکٹ 2010 پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے سے HIV کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکشن 3 اور 5 کے تحت عام ڈسپوزیبل سرنجوں کے استعمال پر سخت قانونی کارروائی کی جائے اور تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں آٹو ڈسیبل (AD)، آٹو لاک اور ون ٹائم استعمال ہونے والی سرنجوں کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔

قرارداد میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ اور سندھ ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف ڈسپوزیبل سرنجز ایکٹ 2010 پر عملدرآمد کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ HIV کے مزید پھیلاؤ کو روکنے اور سندھ کے تمام 32 اضلاع میں محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

چوہدری خوشی محمد جٹ نے ایک بار پھر خدمتِ خلق کی روشن مثال قائم کر دی

فیض سلطان فیصل کی گزارش پر ٹی ایچ کیو کمالیہ کے ڈائیلاسز وارڈ کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے