Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صوفیائے کرام، محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہری اپنے عقائد اور تہوار مکمل آزادی کے ساتھ مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ امن، برداشت، قانون کی بالادستی اور باہمی احترام ہی پائیدار ترقی اور قومی استحکام کی ضمانت ہیں، جبکہ آئینِ پاکستان کے مطابق ہر شہری کے جان و مال، عزت، مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت قومی اور صوبائی پیغامِ امن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور مجوزہ صوبائی علماء، مشائخ اور بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، جبکہ وفد میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ اور اقلیتی رہنما بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مشن ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے انہوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ کی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پورے پاکستان کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے انتہاپسندی، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کے خاتمے کے لیے علماء، میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے مشترکہ کردار کی ضرورت پر زور دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جشنِ آزادی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں دوستانہ واکنگ فٹبال میچ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں کے ایم سی کمپلیکس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے