تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کا فاتحانہ آغاز پاکستان کو پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کا فاتحانہ آغاز پاکستان کو پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے منعقدہ "رواج” ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے 104 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کی ابتدا انتہائی مایوس کن رہی اور پہلی تین وکٹیں بغیر کوئی رن بنائے گر گئیں۔ اس نازک صورتحال میں عقیصہ حبیب نے 50 گیندوں پر 38 اور ذوفشاں ایاز نے 40 گیندوں پر 30 رنز اسکور کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی کپتان فضا فیاض نے 14 رنز بنائے جبکہ شہر بانو نے آخری لمحات میں صرف سات گیندوں پر 18 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 103 تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شینل وینٹر نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور کرس میری بیزوئیڈن ہاؤٹ کے ساتھ پہلی وکٹ پر 47 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی بائیں ہاتھ کی اسپنر ماہم نزاکت نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شہر بانو نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے باوجود جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف چار اوورز قبل حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی لیگ اسپنر ایشلی وین ویک نے تین جبکہ فاسٹ بولر میا لالور نے دو وکٹیں حاصل کیں شینل وینٹر کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 17 جولائی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے