تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر 16 برس بعد فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر 16 برس بعد فائنل میں جگہ بنا لی

امریکا /کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 2-0 سے زیر کر کے 16 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

میچ کے آغاز سے ہی اسپین نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 22ویں منٹ میں میکل اویارزابال نے پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی دوسرے ہاف میں اسپین نے اپنی برتری مزید مستحکم کی اور 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول اسکور کر کے کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

فرانس نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی تاہم اسپین کی مضبوط دفاعی حکمت عملی اور منظم کھیل کے باعث کوئی گول نہ کر سکا اس فتح کے ساتھ اسپین 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا جبکہ فرانس تیسری پوزیشن کے میچ میں حصہ لے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں HIV کے بڑھتے کیسز پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی معاذ محبوب کی قرارداد، پارلیمانی انکوائری اور فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ میں HIV کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ایم کیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے