Home / اہم خبریں / مفتی محمد نعیم کا انتقال وطن عزیز کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ

مفتی محمد نعیم کا انتقال وطن عزیز کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو جامعہ بنوریہ پہنچ گئے، مولانا راشد سومرو نے جے یو آئی کی جانب سے معروف عالم مفتی محمد نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مولانا راشد محمود سومرو لواحقین اور سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کہ مفتی محمد نعیم کا انتقال وطن عزیز کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مفتی محمد نعیم شیخ الحدیث، جید عالم دین، ہزاروں علماء کے استاد تھے، مفتی محمد نعیم مذہبی طبقے کیلئے راہنما کی حیثیت رکھتے تھے۔ مفتی محمد نعیم کی درخشندہ علمی و دینی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ مفتی محمد نعیم کے سانحہ ارتحال پر ہر علم دوست آنکھ اشک بار ہے۔ جمعیت علماء اسلام سندھ دکھ کی اس گھڑی میں جامعہ بنوریہ کے ساتھ ہے۔ مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے مولانا نعمان نعیم اور مولانا فرحان نعیم سے مولانا راشد سومرو کی تعزیت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: معروف عالم دین مفتی نعیم 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
https://www.nopnewstv.com/religious-schola…-has-passed-away/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے