تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اتوار کی رات خالق حقیقی سے جا ملے

معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اتوار کی رات خالق حقیقی سے جا ملے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اتوار کی رات خالق حقیقی سے جا ملے۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن پر شام غریباں کی مجلس پڑھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اتوار کی رات انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے دل اور ہائپوگلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھے اور انہیں حال ہی میں کراچی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ 81 برس کی عمر میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پٹنہ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ اپنے مخصوص انداز، لہجے اور خطابت کے باعث ایک الگ مقام اور احترام رکھتے تھے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔ علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ کراچی کے نشتر پارک میں شام غریباں کی مجلس سے ان کی شہرت پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں پھیل گئی، اس مجلس کے سامعین میں مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر شامل تھے۔علامہ طالب جوہری کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے، وہ تفسیر قرآن (احسن الحدیث) کے علاوہ حدیث کربلا، عقلیات معاصر اور علامات ظہور مہدی جیسی کئی دیگر کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: مفتی محمد نعیم کا انتقال وطن عزیز کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ
https://www.nopnewstv.com/expressing-condo…i-muhammad-naeem/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے