تازہ ترین
Home / Home / دربارِ عالیہ پیر سید شمیم شاہؒ میں محفلِ ذکرِ امام حسینؑ کا انعقاد، محمد اکبر بٹ اور چوہدری شہباز احمد کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

دربارِ عالیہ پیر سید شمیم شاہؒ میں محفلِ ذکرِ امام حسینؑ کا انعقاد، محمد اکبر بٹ اور چوہدری شہباز احمد کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

محفل میں صاحبزادہ سید احمد علی شاہ، رحمت علی بلا، میاں نوید بشیر، منیب طفیل، ایان بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق یومِ عاشورہ کے موقع پر دربارِ عالیہ پیر سید شمیم شاہ رحمتہ اللہ علیہ پر ایک بابرکت محفلِ ذکر منعقد ہوئی، محفل سجادہ نشین پیر سید حامد علی شاہ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں صدر پاکستان تاجر گروپ محمد اکبر بٹ، صاحبزادہ سید احمد علی شاہ، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، چوہدری احمد علی، ملک ارشد محمود، میاں نوید بشیر، منیب طفیل اور رحمت بلا، آیان بٹ سمیت دیگر شامل تھے۔ جبکہ دیگر شرکاء میں محمد مشتاق، بلال بٹ، مانی بٹ، فیاض بٹ، احتشام بٹ، منیر بٹ، ذیشان بٹ، جہانگیر بٹ، باوا بٹ، احمد مغل، شیخ مجاہد، میاں آصف اور میاں کاشف شامل تھے۔ محفل میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اور ان کے پیغامِ حق و صداقت پر روشنی ڈالی گئی۔ پیر سید حامد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کربلا صرف ایک معرکہ نہیں بلکہ قیامت تک کے لیے سچائی، قربانی اور استقامت کی عملی تصویر ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم امام عالی مقامؑ کی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے میں امن، عدل اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ محفل کے اختتام پر شرکاء میں لنگرِ حسینی بھی تقسیم کیا گیا اور وسیع پیمانے پر دودھ کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے