تازہ ترین
Home / اہم خبریں / باڈہ ڈولپمنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام یوتھ وِنگ کی جانب سے "سکلز سمر کیمپ” کا شاندار آغاز پچاس سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت

باڈہ ڈولپمنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام یوتھ وِنگ کی جانب سے "سکلز سمر کیمپ” کا شاندار آغاز پچاس سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت

باڈہ, (نمائندے خصوصی) باڈہ ڈولپمنٹ سوسائٹی کے زیرِ سرپرستی، یوتھ وِنگ کی جانب سے باڈہ کے نوجوان طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے "بارہ روزہ سکلز سمر کیمپ” معصومین پبلک اسکول باڈہ میں شاندار انداز سے شروع کیا گیا، جس میں علاقے کے پچاس منتخب طلبہ و طالبات شریک ہو رہے ہیں۔ کیمپ کے ابتدائی دن ایک تعارفی تقریب منعقد کی گئی، جس میں شریک طلبہ کا تعارف پیش کیا گیا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر غلام رسول سومرو اور جنرل سیکریٹری دَھنی بخش عرف علی ساريو نے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پروگرام کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تربیتی سمر کیمپس نوجوانوں میں اعتماد، ترقی اور شخصیت کی تعمیر کے لیے بے حد مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ تقریب میں باڈہ ڈولپمنٹ سوسائٹی کے نائب صدر علی انور عسکری، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن زیب علی ساريو اور سید فرہاد جیلانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باڈہ ڈولپمنٹ سوسائٹی کافی عرصے سے سماجی بہبود، تعلیم، صحت اور شعور کی بیداری کے لیے سرگرم ہے۔ موجودہ سمر کیمپ کا مقصد نوجوانوں میں گفتگو کی صلاحیت، تخلیقی سوچ اور سماجی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ نوجوانوں کو ایک فعال اور باشعور شہری بنانے کا مشن بی ڈی ایس کی اولین ترجیح ہے۔ تقریب کے دوران طلبہ کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین تھا۔ یاد رہے کہ یہ بارہ روزہ کیمپ مختلف موضوعات پر تربیتی سیشنز، مباحثے، عملی سرگرمیوں اور شخصیت سازی کی ورکشاپس پر مشتمل ہوگا، جو نوجوانوں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے