طرابلس (نوپ نیوز) لیبیا کے دارالحکومت میں سرگرم عسکری گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں27 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان ویداد ابر نران کے مطابق پیر کے روز سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، جب کہ عسکری تنظیمو ں کی کشمکش میں 75 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ تازہ تصادم میں طرابلس کی کئی ملیشیائیں جنوبی شہر کے ایک عسکری گروہ کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ واضح رہے کہ 2011 ء میں معمر قدافی کا تختہ الٹنے اور ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار اور بد امنی کا شکار ہے۔