Home / اسلام آباد / سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری بڑا اعلان

سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری بڑا اعلان

اسلام آباد (نوپ نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت فراہم کر دی، پہلے مرحلے میں ضمنی انتخابات کے مخصوص حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک مقیم ووٹرز کی رجسٹریشن کی جائیگی۔ جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر 2018ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت مہیا کر دی ہے اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں ضمنی انتخابات کے مخصوص حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک مقیم ووٹرز کی رجسٹریشن کی جائیگی جو شیڈول کے مطابق یکم ستمبر 2018ء سے 15 ستمبر 2018ء تک جاری رہے گی ترجمان نے کہا کہ ایسے تمام سمندر پار پاکستانی جن کا نام پہلے سے ووٹر لسٹوں میں موجود ہے اور اسکا تعلق ایسے حلقوں سے ہے جہاں پر ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ
www.ecp.gov.pk
یا
www.overseasvoting.gov.pk
پر 15ستمبر 2018ءتک کرائیں تاکہ 14 اکتوبر 2018ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی حق رائے دہی انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے استعمال کر سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے