Home / Home / وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل چئیرمین سہیل چیمہ سے صحافی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل چئیرمین سہیل چیمہ سے صحافی وفد کی ملاقات

صحافی وفد نے سہیل چیمہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اور عوامی مسائل پرتفصیلی گفتگو ہوئی

لاہور ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب شکلیت سیل چیئرمین لاہور ڈویژن سہیل چیمہ سے صحافی وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد نے سہیل چیمہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عوامی مسائل سے آگاہی فراہم کی۔ سہیل چیمہ نے مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں صحافی مہر جنید رشید، اظہر مشتاق اور محمد فیضان نے شالیمار ٹاؤن، سبزازار، اقبال ٹاؤن اور ریواز گارڈن میں عوامی مسائل پرگفتگو کی۔ سہیل چیمہ نے مسائل کو سن کر ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرمین شکایت سیل لاہور ڈویژن سہیل چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز ہر پلیٹ فارم پر غریب عوام کو سہولیات کی فراہمی پر بات کی ہے اور ہمارا مشن عوامی مسائل کو سن از جلد حل کروانا ہے ہم اپنے قائد کے احکامات کی روشنی پر عمل پیرا ہو کر دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے دن رات کھلے ہیں، جس شہری کا جو بھی مسئلہ ہے وہ ہمارے پاس تشریف لائیں اس کا مسئلہ جلد از جلد حل کروایا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے