مجھے عشق ہو،پھر اِظہارِ عشق ہو
سیاہی رات ہو،چاندنی ساتھ ہو
محبت سے دل میرا معمور ہو
اگر میرا رب سے اِظہارِ عشق ہو
میری دعا میں یقیں اس طرح ہو
میری فریاد ہو،رب کا "کن فیکون” ہو
ہر شب کے وسطی پہر،پیشانی سجدہ ریز ہو
اگر میرا رب سے اظہار عشق ہو
کوٸی پوچھے اگر کوٸی میری چاہ ہو؟
میں کہوں،مجھے عطاۓ عشق لازوال ہو
مجھے عطاۓ ربَِّ جلیل ہو،خلیل ہو
میری چاہ ہے،میرا رب سے اظہار عشق ہو