نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) پھل شہر کے قریب مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کار ڈرائیور سمیت چار افراد قتل مسلح افراد دیدہ دلیری سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار واقعہ پرانی دشمنی بتایا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق پھل شہر کے قریب پھل دریا خان مری لنک روڈ پر نوشہرو فیروز سے آنے والی کار پر گاؤں حسین بخش وگن کے مقام پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے کار میں سوار ڈرائیور سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد واقعے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے، جانبحق ہونے والوں کی شناخت ٹیچر عطا محمد وگن، صدام حسین وگن، امید علی وگن اور ڈرائیور لیاقت لغاری کے نام سے ہوئی جن کی نعشیں سول ہسپتال نوشہرو فیروز لائی گئیں، بتایا جاتا ہے کہ مقتول نوشہرو فیروز کورٹ میں شنوائی پر گئے تھے وہاں سے واپسی کے دوران مسلح افراد ان کے انتظار میں کھڑے تھے جنہوں نے اپنی کاروائی کی اور فرار ہوگئے، کچھ عرصے قبل مقتول صدام علی وگن اور امید علی وگن بلاول مری کے قتل کیس میں جیل میں تھے اور کچھ روز پہلے ہی وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے یہ واقعہ اس دشمنی کا سبب بتایا جاتا ہے چاروں مقتولوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں جن کی نعشیں ان کے آبائی گاؤں حسین بخش وگن لے جائیں گئیں جہاں پر نعشیں پہنچتے ہی گاؤں میں سوگ کا ماحول چھا گیا دوسری جانب واقعے کا ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔