Home/اہم خبریں/ٹنڈو آدم میں حیسکو کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے وفد کی حیسکو ڈویژن آمد، عوام کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں۔ وفد
ٹنڈو آدم میں حیسکو کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے وفد کی حیسکو ڈویژن آمد، عوام کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں۔ وفد
ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) حیسکو کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے وفد کی حیسکو ڈویژن آمد، حیسکو افسران سے خصوصی ملاقات مسائل پر تبادلہ خیال مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں حیسکو افسران، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت حیسکو کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مقرر کردہ فوکل پرسن پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر نثار احمد خان مہمند، ریجنل نائب صدر امان قاضی، ریجن کے جنرل سیکی ندیم راجپوت، تعلقہ ٹنڈو آدم کے صدر فیض محمد ڈیرو اور اسحاق شیخ حیسکو ڈویژن پہنچے جہاں سب ڈویژن اوڈیرو لعل کے ایس ڈی او طارق ندیم جٹ، ایس ڈی او ون حلیم گھنگرو، فیلڈ اسٹور انچارچ ندیم سعید نے وفد کا پر تباک استقبال کیا اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا، خصوصی ملاقات کے دوران وفد نے عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن میں شامل ہے کہ عوام کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں جس کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ٹنڈو آدم ڈویژن کیلئے نثار احمد خان مہمند کو مقرر کیا گیا جو بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔