تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک دشمن عناصر سے پاکستان میں قائم امن کی برداشت نہیں ہو رہا۔ سید سہیل احمد جنرل سیکریٹری ہم عوام پاکستان کراچی ڈویژن

ملک دشمن عناصر سے پاکستان میں قائم امن کی برداشت نہیں ہو رہا۔ سید سہیل احمد جنرل سیکریٹری ہم عوام پاکستان کراچی ڈویژن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملک دشمن عناصر سے پاکستان میں قائم امن کی برداشت نہیں ہو رہا ہے اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہیں ان خیالات کا اظہار ہم عوام پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید سہیل احمد نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کے دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے مگر دشمن یہ بھول گیا ہے کہ پاکستان کے سپوت اپنے مادر وطن پر اٹھنے والے ناپاک ہاتھوں کو توڑنے کی بھرپور صلاحیتیں رکھتے ہیں جس کا ثبوت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمار ت پر حملہ آوروں کو عبرتناک انجام ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے حملے کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی فورسز کی موجودگی میں کوئی بھی دشمن پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے اور دشمن اپنی کارروائیوں سے ملک کے معاشی حب کراچی میں صنعتکاروں تاجروں اور سرمایہ داروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام پاکستان اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے رینجرز پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ٹنڈو آدم تعلقہ ہسپتال کے 9 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 18 افراد کورونا وائرس کا شکار، گھروں میں آئسولیٹ
https://www.nopnewstv.com/18-staff-members-including/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے