تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لیاری کھڈہ کا پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ماہی گیر جماعتوں کا چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کو سلام

لیاری کھڈہ کا پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ماہی گیر جماعتوں کا چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کو سلام

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لیاری کھڈہ کا پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ماہی گیر جماعتوں کا چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کو سلام، مخالفین نے پانی بند کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، یو سی چیئرمین امجد اپا کا ملاقات کے دوران انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کھڈہ کی مختلف ماہی گیر جماعتوں کے نمائندہ وفود نے یونین کونسل کے چیئرمین امجد اپا کی قیادت میں چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چیئرمین یونین کونسل کھڈہ لیاری امجد اپا نے کھڈہ لیاری کا دیرینہ اور بنیادی مسئلہ پانی فوری طور پر حل کرنے پر چئیرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر کا شکریہ ادا کیا۔ یو سی چیئرمین امجد اپا نے کہا کہ چیئرمین عبدالبر نے ماہی گیر علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عبدالبر ہی ماہی گیروں کے حقیقی رہنما اور چیئرمین ہیں۔ یو سی چیئرمین امجد اپا نے کہا کہ آپ نے لیاری کھڈہ کے ماہی گیروں کا جو پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کیا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ خود کو ماہی گیروں کا رہنما ظاہرکرنے والے مخالفین نے ماہی گیروں کا پانی بند کرنے کی منصوبہ بندیاں شروع کر دی ہیں۔ امجد اپا نے کہا کہ باشعور ماہی گیروں کو روز روشن کی طرح عیاں ہو گیا ہے کہ کون ان کا ہمدرد اور کون ان کا دشمن ہے۔ اس موقع پر چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے مختلف ماہی گیر جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالفین در اصل غریب ماہی گیروں کے مخالفین ہیں۔ اس پسے ہوئے طبقے ماہی گیروں کی خدمت میرا مشن ہے۔ مخالفین رکاوٹیں کھڑی کر کے مجھے ماہی گیروں کی خدمت سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر میں ماہی گیروں کے مسائل حل کر کے اپنے مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ میں جو بھی کر رہا ہوں وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے کر رہا ہوں۔ یو سی چیئرمین امجد اپا نے کہا کہ چیئرمین عبدالبر نے ماہی گیروں کے بنیادی مسائل حل کر کے گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ امجد اپا نے مزید کہا کہ چیئرمین عبدالبر نے ماہی گیروں کے ریکارڈ مسائل حل کرکے مفاد پرست مخالفین ٹولے کے چہروں سے نقاب اتار دیا ہے۔ ماہی گیروں کی مکمل حمایت اپنے چیئرمین عبدالبر کے ساتھ ہے۔ کراچیہ فشر مین جماعت کے رہنماؤں نے دوران ملاقات کہا کہ آپ نے ہم ماہی گیروں کے بنیادی مسائل حل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ آپ ہی ہمارے چیئرمین اور آپ ہی ہمارے اصل رہنما ہیں۔ ماہی گیروں کے دل سے آپ کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا کر ے۔ ماہی گیر جماعتوں کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ آپ نے ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی اور سازشی عناصر اپنی سازشیں جاری رکھنے میں مصروف رہے۔مگر اللہ پاک نے آپ کو کامیابیاں اور کامرانیاں عطا کیں اور آپ کے مخالفین کو صرف رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اور آئندہ بھی ان کے مقدر میں ناکامیاں ہی لکھی ہیں۔ ماہی گیر رہنماؤں نے مزید کہا کہ آپ اسی طرح غریب ماہی گیروں کی خدمت کرتے رہیں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا کرے گا۔ سندھ بھر کے غریب ماہی گیر آپ کی چھتری تلے جمع ہیں۔ ہم اپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آ پ کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنی موت خود مریں گے۔ماہی گیر اپنے دشمنوں کو پہچانتے بھی ہیں اور ان سے خوب نمٹنا بھی جانتے ہیں۔ آپ کی ماہی گیروں کے لیے خدمات کو بھلایا نہیں جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ملک دشمن عناصر سے پاکستان میں قائم امن کی برداشت نہیں ہو رہا۔ سید سہیل احمد جنرل سیکریٹری ہم عوام پاکستان کراچی ڈویژن
https://www.nopnewstv.com/anti-national-elements-are-not/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے