میری طرف آ کر تو دیکھ
متوجہ نہ ہوں تو کہنا
میری راہ میں چل کر تو دیکھ
راہیں نا کھول دو تو کہنا
میرے لیے بے قدر ہو کر تو دیکھ
قدر کی حد نا کر دو تو کہنا
میرے لیے لٹ کر تو دیکھ
رحمت کے خزانے نا لُٹا دوں تو کہنا
مجھے اپنا رب مان کر تو دیکھ
سب سے بے نیاز نا کر دوں تو کہنا
میرے خوف سے آنسو بہا کر تو دیکھ
مغفرت کہ دریا نا بہا دوں تو کہنا
میرے نام کی تعظیم کر کے تو دیکھ
تکریم کی انتہا نا کر دوں تو کہنا
بالآخر میرا ہو کر تو دیکھ
ہر کیسی کو تیرا نا بنا دوں تو کہنا
Tags Dr.Ghulam Murtaza بنتِ علی قریشی