کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر) ٹریفک پولیس اور پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے بانی طرف ساجد کمبوہ نے ٹریفک آگاہی پمفلٹ کمالیہ کے شہریوں میں تقسیم کیے۔ بانی پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ساجد کمبوہ اور ٹریفک پولیس انچارج نے مل کر پمفلٹ برائے آگہی تقسیم کیے بعد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سٹوڈنٹس کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچر دینا تھا تاکہ حادثات میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی حاصل ہو۔ ہیلمٹ کے استعمال، بیک ویو مرر کے استعمال، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب اور اوور سپیڈنگ سے اجتناب سے متعلق ہدایات دی گئیں۔