کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بی آر بی گروپ سے ٹائٹل اسپانسر کے لئے دوسرے سال کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدہ کے لئے تقریب کا انعقاد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہیڈ آفس میں کیا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد، شاہد خان آفریدی اور ہیڈ کوچ معین خان کے علاوہ بی آر بی اونر خواجہ بلال اعظم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر حسن عمر نے شرکت کی۔ پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف 28 جنوری کو کھیلے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حسن عمر نے بی آر بی شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے مسلسل دوسرے سال ہماری فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا تمام تر سہرا بی آر بی کے اونر بلال اعظم کو جاتا ہے اس موقع پر بی آر بی کے اونر نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا ادارہ مسلسل دوسرے سال پاکستان کی بڑی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹائٹل اسپانسر ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی ہماری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پارٹنرشپ چلتی رہے۔
مزید پڑھیں: ٹنڈو آدم پریس کلب ٹنڈو آدم کے خازن سینیر صحافی احمد رمضانی شیخ کے والد عبدالرحیم بادام 90 سال کی عمر میں علالت کے باعث خالق حقیقی سے جاملے
https://www.nopnewstv.com/senior-journalist-ahmed-ramzani
نوپ نیوز کے رپورٹر ذیشان حسین کے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا سرفراز احمد کپتان ہے اگر کوئی بولر جگہ پر بال نہیں کرے گا اور فیلڈنگ میں غلطیاں کرے گا تو کپتان کو غصہ آ جاتا ہے اور اگر کپتان نے مجھ پر غصہ کیا تو میں گراؤنڈ سے باہر دیکھ لوں گا ایک اور سوال کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا میری کوشش ہوگی کہ میں شاہد بھائی کو پورے میچز کھلواؤں اور اگر ضرورت ہوئی تو شاہد بھائی کو ریسٹ کا موقع بھی دوں گا۔ آخر میں حسن عمر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور خواجہ بلال اعظم نے معاہدہ پر دستخط کیے۔