تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آڈٹ کے کاموں میں حکومت اپنی ٹانگ نہ اڑائے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو نیپرا اور آئی پی پیز کے آڈٹ کرنے کاا ختیار دیا جائے۔ الطاف شکور چیئرمین پی ڈی پی

آڈٹ کے کاموں میں حکومت اپنی ٹانگ نہ اڑائے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو نیپرا اور آئی پی پیز کے آڈٹ کرنے کاا ختیار دیا جائے۔ الطاف شکور چیئرمین پی ڈی پی

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکورنے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو نیپرا اور آئی پی پیز کے آڈٹ کرنے کاا ختیار دیا جائے، حکومت اس معاملے میں اپنی ٹانگ نہ اڑائے۔ آئی پی پیز اور نیپرا آئین سے ماورا نہیں ہیں۔ ملک بھر کے عوام بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے پریشان ہیں۔ آئی پی پیز نے گذشتہ سالوں میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پینچایا ہے۔ وزارت بجلی اور نیپرا نے آئی پی پیز کی سنگین کوتاہیوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ حکومت نیپرا اور آئی پی پیز کے آڈٹ سے خوفزدہ کیوں ہے؟ اداروں کا آڈٹ نہیں ہوگا تو تو کیسے معلوم ہوگا کہ وہ درست کام کر رہے ہیں یا نہیں؟ حکومت کی جانب سے نجی بجلی گھروں اور نیپرا کے آڈٹ رکوانے کی کوششیں حکومتی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آڈیٹر جنرل کو ان کے آڈٹ کے لئے آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔ آئی پی پیپز سے کئے جانے والے معاہدے عوامی مفادات کے قاتل ہیں، شفاف تحقیقات کر کے تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور بی آر بی کے مابین ٹائٹل اسپانسر کا معاہدہ ہوگیا
https://www.nopnewstv.com/a-title-sponsorship-agreement ‎

پاسبان پریس انفار میشن سیل سے جاری کردہ بیان میں حکومت کے آئی پی پیز سے کئے معاہدوں کے آڈٹ کو رکوانے کی خبر پر گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین اور پی کیو آئی کے وائس چیئرمین الطاف شکورنے مزید کہا کہ آڈٹ ہونے سے وزارت بجلی اور نیپرا کے گھپلوں کا بھانڈا پھوٹ جائے گا۔ آئی پی پیز غلط طریقہ کار کے تحت قوم کاپیسہ بٹورتی رہیں۔ زیادہ بجلی پیداواری ٹیرف حاصل کرنے کے لئے نیپرا کے ساتھ مل کر ملکی خزانے کو لوٹا گیا۔ وفاقی حکومت نیب کی طرح آڈیٹر جنرل کو بھی بے اختیار کر رہی ہے۔ حکومتی اقدام سے ان کی دیانت اور شفافیت بخوبی عیاں ہو رہی ہے۔ اداروں کو آئینی اختیار سے محروم کرنا جمہوریت کے منافی اقدام ہے۔ عمران خان کا کوئی عمل جمہوریت اور قوم سے کئے گئے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ دھوکہ دہی اور کرپٹ ٹیم کی مدد سے قائم ہونے والی حکومت سابقہ حکومتوں سے بھی بد تر ثابت ہو رہی ہے۔ قوم سوال کرنے میں حق بجانب ہے، حکومت اپنا طرز عمل درست کرے۔ پی ٹی آئی حکومت ناکامیوں کا انبار ہے۔ عمران خان کی پالیسیاں عوام سے دھوکہ دہی کے مترادف ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے