Home/اہم خبریں/ٹنڈو آدم پریس کلب ٹنڈو آدم کے خازن سینیر صحافی احمد رمضانی شیخ کے والد عبدالرحیم بادام 90 سال کی عمر میں علالت کے باعث خالق حقیقی سے جاملے
ٹنڈو آدم پریس کلب ٹنڈو آدم کے خازن سینیر صحافی احمد رمضانی شیخ کے والد عبدالرحیم بادام 90 سال کی عمر میں علالت کے باعث خالق حقیقی سے جاملے
ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم پریس کلب ٹنڈو آدم کے خازن سینیر صحافی احمد رمضانی شیخ کے والد عبدالرحیم بادام 90 سال کی عمر میں علالت کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نمازجنازہ میں شہر کی سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات کے علاوہ انجمن تاجران ٹنڈو آدم کے صدر محمد اقبال بھٹی سمیت ٹنڈو آدم پریس کلب کے صدر امداد راھی، وسیم فاروقی، حاجی سولنگی، غلام شبیر پنھور، رانا مختار، ملک احسان غوری، جاوید مصطفی، عمر فاروق قریشی، شیراز سموں، آچر ساند،وقاص یوسفزی، خرم مجید، جاوید شاہ، صدیق مستانہ، سلیمان شیخ، جاوید دولتانہ، ممتاز حیدری، مطوب خان، گلاب میمن، رضوان احمد غوری و دیگر نے شرکت کی۔
مرحوم کو حاجی اسماعیل شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ شہر کی سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں کا مرحوم کے صاحبزادے صحافی احمد رمضانی اور جاوید بادام سے تعزیت و فاتحہ خوانی کرتے ہوۓ مرحوم کی مغفرت اور دراجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔