Home / اہم خبریں / لیبیا کے دارالحکومت میں سرگرم عسکری گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں27 افراد ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت میں سرگرم عسکری گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں27 افراد ہلاک

طرابلس (نوپ نیوز) لیبیا کے دارالحکومت میں سرگرم عسکری گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں27 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان ویداد ابر نران کے مطابق پیر کے روز سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، جب کہ عسکری تنظیمو ں کی کشمکش میں 75 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ تازہ تصادم میں طرابلس کی کئی ملیشیائیں جنوبی شہر کے ایک عسکری گروہ کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ واضح رہے کہ 2011 ء میں معمر قدافی کا تختہ الٹنے اور ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار اور بد امنی کا شکار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے