ٹنڈو آدم ( رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے نواحی علاقے گوٹھ میرحسن مری کی رہائشی شادی شدہ تین خواتین پروین زوجہ یاسر بھٹی، زرینہ زوجہ عبدالحق بھٹی، فوزیہ زوجہ امجد بھٹی کو ٹنڈو آدم سٹی پولیس نے گرفتار کرکے سٹی تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او سٹی تھانہ ٹنڈو آدم حاجی محمد اسلم بلو کے مطابق گرفتار خواتین پیشہ ور چور ہیں انکا ایک مخصوص ٹولہ ہے جو بسوں، ویگنوں، چنگچی رکشاؤں میں مسافر مرد و خواتین کی جیبیں کاٹتی ہیں خواتین سے موبائل پرس تک چھین لیتی ہیں۔
![]()