تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی سکھن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کاروائی میں بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی سکھن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کاروائی میں بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی سکھن پولیس نے ایک تیر دو نشانے کی مثال قاٸم کردی۔ ایس ایچ او سکھن نیک محمد کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے ایک ہی دن میں دو مختلف جگہوں پر کارواٸی کی جس کے نتیجے میں ایک جگہ سے منشیات کے سپلاٸر گروپ کے سکردہ سرغنہ عادل شاہ (جس کے قبضے سے 4 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوٸی) کو گرفتار کیا جبکہ دوسری جگہ سے بدنامِ زمانہ منشیات فروش عمر (جس کے قبضے سے 1 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوٸی) کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او سکھن نیک محمد موت بانٹنے والے عناصروں کے لیے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب و زبرست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایک تیر دو نشانے کی مثال کو قاٸم کرتے ہوۓ دو مختلف جگہوں سے دو بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو جکڑلیا۔ ملزمان میں شامل عادل شاہ کے قبضے میں سے 4 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوٸی جبکہ ملزم عمر کے قبضے سے 1 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوٸی۔ پولیس نے ملزم (عادل شاہ) کو شیطان چوک سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا جبکہ ملزم (عادل شاہ) کی گرفتاری کے لیے پولیس کافی عرصے سے کوشاں بھی تھی۔ ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سکھن نیک محمد نے یہ مٶقف اپنایا کہ موت بانٹنے والے عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے