ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے تعاون سے مین بازار سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کے تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کے نتیجے میں تاجروں نے رضا کارانہ طور پر مین بازار سے تجاوزات کے خاتمے کو ممکن بنایا جبکہ تعاون نہ کرنے والے اور ضلعی انتظامیہ کی وارننگ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف آج اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد حسان احسن کی زیر نگرانی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ اس کاروائی میں مین بازار، کچہری روڈ، سبزی منڈی اور دیگر مارکیٹوں سے غیر قانونی تجاوزات/ تھڑوں کو ہٹایا گیا اور دکان مالکان کو سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ تجاوزات کے خاتمے کی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے کے افسران اور عملہ نے حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کی یہ مہم شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہی گی تاہم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شہر ایبٹ آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا ساتھ دیں اور اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ضلعی انتظامیہ کو 09929310553 پر مطلع کریں۔
![]()