تازہ ترین
Home / اہم خبریں / زمین کا قرض اتارنے کیلئے سندھ دھرتی اور سندھ کے لوگوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ صوبائی مشیر تاج حیدر کا شاہ عبدالطیف بھٹائی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میرپورخاص کی تقریب سے خطاب

زمین کا قرض اتارنے کیلئے سندھ دھرتی اور سندھ کے لوگوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ صوبائی مشیر تاج حیدر کا شاہ عبدالطیف بھٹائی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میرپورخاص کی تقریب سے خطاب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سابق سینیٹر و صوبائی مشیر تاج حیدرنے کہا ہے کہ جس زمین پر ہم چلتے ہیں اس زمین کا ہم پر قرض ہے ہمیں ہروقت سوچنا چاہئے کہ یہ قرض ادا کر رہے ہیں یا نہیں یہ نہ ہو کہ ہم اس دنیا سے چلے جائیں اور ہم اس زمین کے قرض دار ہوں میں اس زمین کا قرض دار ہوں اس لئے زمین کا قرض اتارنے کیلئے سندھ دھرتی اور سندھ کے لوگوں کی بہتری کیلئے ہرممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میرپورخاص میں سندھ ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ سے محبت کی وجہ سے سندھ کی خدمت کرنا چاہئے ہمیں تعلیم چھوڑ کر خالی نعرے نہیں لگانا چاہئے اگر ہمیں اپنی زمین سے محبت ہے اور اپنی ثقافت کو بچانا ہے تو بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ ہمیں سوچنا چاہئے کہ اس دنیا میں کیا ہو رہا ہے اورہم اس وقت تعلیم میں کہاں کھڑے ہیں وقت بدل گیا ہے وقت کا ساتھ نہ دینے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں ہمیں ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے جدید تعلیم پر توجہ دینا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ عمر کے ساتھ انسان کے علم میں بھی اضافہ ہوتا ہے ریٹائرڈ اساتذہ کو ملک اور قوم کی خدمت کرنے کیلئے اپنا کچھ وقت تعلیمی اداروں کو دینا چاہئے تاکہ طلبہ و طالبات ان کے تجربات سے استعفادہ حاصل کرکے اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کرسکیں تقریب میں ثقافی ٹیبلوز، ملی نغمیں اور تقاریر ہوئیں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا تقریب میں ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈھ، پرنسپل پروفیسر ناصر کمالی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر سابق پرنسپل مدد علی بلوچ، اساتذہ کرام، طلبہ اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے