کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور کھیل کود کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروبروئے کا لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ یوسی 14 میں مولانا مفتی محمود بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول میں سائنس لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے اس موقع پر موجود اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کے اسکولوں میں تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں خصوصا طلبہ و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے معیاری تعلیم سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے اسکولوں میں جدید علوم کے ساتھ ساتھ سائنس لیب بھی قائم کی جارہی ہیں بلدیہ غربی کے اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اساتذہ کرام کو اپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دینے کی ضرورت ہے تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے کہ جسے حاصل کرکے انسان میں نہ صرف شعور پیدا ہوتا بلکہ معیاری تعلیم کے ذریعہ ہی انسان مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے اور معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکتا ہے آخر میں طلبہ و طالبات نے اسکول کی تعمیر و مرمت اور سہولیات فراہم کرنے پر چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کیا بعدازاں چیئرمین بلدیہ غربی نے اراکین کونسل کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی حاجی محمد اسحاق خان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرائی۔
![]()