کراچی، (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فتح-4 میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم، پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں یہ پیش رفت قومی سلامتی اور دفاعی خودمختاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایک بار پھر اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن کے عزائم کے خلاف پاکستان کے مضبوط دفاع اور جدید عسکری تیاریوں کی عکاسی کرتا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔