تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مزدور تحریک کے تحفظ کیلئے اتحاد ناگزیر ہے، صرف ایک فیصد مزدور ٹریڈ یونینز سے وابستہ ہیں پاکٹ یونینز تحریک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، رضا ربانی

مزدور تحریک کے تحفظ کیلئے اتحاد ناگزیر ہے، صرف ایک فیصد مزدور ٹریڈ یونینز سے وابستہ ہیں پاکٹ یونینز تحریک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، رضا ربانی

کراچی، (رپورٹ، (ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی مزدور تنظیمیں اگر متحد نہ ہوئیں تو مزدور تحریک کے خلاف جاری یلغار اور اس کے زوال کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف ایک فیصد مزدور ٹریڈ یونینز سے وابستہ ہیں، جبکہ پاکٹ ٹریڈ یونینز محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے بجائے مزدور تحریک کی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہیں۔ وہ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کی قیادت میں آنے والے ٹریڈ یونین رہنماؤں کے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں سید فیاض علی شاہ، اسلم سموں، سلیم سومرو، حسین بادشاہ، عبدالوحید خان، سید مداح حسین شاہ، امین بلوچ اور دیگر رہنما شامل تھے۔

رضا ربانی نے زور دیا کہ ٹریڈ یونینز کو سیاسی اور انتظامی دباؤ سے آزاد ماحول میں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ مؤثر انداز میں محنت کشوں کے حقوق کا دفاع کر سکیں۔ انہوں نے مزدور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دینا ہوگی، بصورت دیگر محنت کشوں کا ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل بلاول بھٹو زرداری تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے سوئی سدرن گیس، پاکستان اسٹیل ملز، پی آئی اے، بینکاری شعبے، کے ایم سی، پورٹ قاسم، پاکستان ریلوے، کے پی ٹی اور دیگر اداروں کے ملازمین کو درپیش مسائل، خصوصاً خواتین کارکنوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے