Home / اہم خبریں / 39 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025‘ اختتام پذیر، ثقافتی دارالخلافہ آج بھی کراچی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

39 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025‘ اختتام پذیر، ثقافتی دارالخلافہ آج بھی کراچی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روز جاری رہنے والا ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 عالمی ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا تقریب میں صوبائی وزرا، سفارتکار، بین الاقوامی فنکار، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد 39 روزہ فیسٹیول کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آج بھی پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت ہے انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں دنیا کے 142 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکار شریک ہوئے، جنہوں نے امن، ماحولیات اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ انہوں نے فیسٹیول کی کامیابی پر صدر احمد شاہ اور ٹیم کی محنت کو سراہا اور کہا کہ فن اور ثقافت کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام دینا ضروری ہے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ فنکار جنگ نہیں چاہتا اور آرٹ کے ذریعے امن اور انصاف کی آواز بلند کی جاتی ہے انہوں نے سندھ حکومت، سیکیورٹی اداروں، سفارتکاروں اور بین الاقوامی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ آئندہ سال اس سے بھی بڑا فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ اختتامی تقریب میں فلسطینی سفیر نے وزیراعلیٰ اور احمد شاہ کو فلسطین کا علامتی رومال پیش کیا جبکہ تمام مہمانوں کو اجرک اور شیلڈز دی گئیں کیمرون کی ڈانس ورکشاپ، مصر کا تھیٹر پلے اور میگا میوزیکل پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنایا، جبکہ آخری روز سندھ کلچر ڈے کے ساتھ منایا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے