Home / اہم خبریں / نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار، واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر

نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار، واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان نیوی سات گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پانچویں روز تک مجموعی طور پر 78 گولڈ، 76 سلور اور 116 برانز میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے میڈلز ٹیبل کے مطابق پاکستان آرمی 46 گولڈ، 15 سلور اور 11 برانز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ واپڈا 14 گولڈ، 8 سلور اور 11 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے پاکستان نیوی سات گولڈ، آٹھ سلور اور 10 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر قائم ہے۔

ایئر فورس چار گولڈ، چھ سلور اور پانچ برانز کے ساتھ چوتھے، ایچ ای سی تین گولڈ، 10 سلور اور 15 برانز کے ساتھ پانچویں جبکہ خیبر پختونخوا دو گولڈ، تین سلور اور 12 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے پنجاب ایک گولڈ، 13 سلور اور 16 برانز کے ساتھ ساتویں اور سندھ ایک گولڈ، چھ سلور اور 10 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

بلوچستان نے پانچ سلور اور پانچ برانز میڈلز حاصل کیے جبکہ پولیس، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر نے بالترتیب آٹھ، آٹھ اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔ اسلام آباد کا دستہ تاحال پہلے میڈل کا منتظر ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے