Home / اہم خبریں / یومِ ثقافت سندھ اپنی پہچان پر فخر اور اتحاد کی تجدید ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

یومِ ثقافت سندھ اپنی پہچان پر فخر اور اتحاد کی تجدید ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی، (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافتِ سندھ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن صرف ثقافت کا جشن نہیں بلکہ صدیوں پر محیط اپنی پہچان اور ورثے پر فخر کی تجدید ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کی قدیم تہذیب، جس کی بنیاد امن، محبت، رواداری اور علم پر رکھی گئی، آج ایک ذمہ داری بن کر ہمارے سامنے کھڑی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ کی ثقافت محض رنگوں کا مجموعہ نہیں بلکہ کردار، برداشت اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین نے دنیا کو ہمیشہ امن اور انسانیت کا پیغام دیا ہے اور آج کا دن اسی روشن روایت کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت اور سندھ کی پہچان ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت صرف پہننے کی چیز نہیں، اسے سمجھنے اور جینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی موسیقیت، زبان اور روایتیں ہمارے مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی شناخت کسی ایک دن تک محدود نہیں بلکہ ہر دل میں دھڑکتی ایک روشن تاریخ ہے، جو آج بھی دنیا بھر میں امن کے خواہشمند لوگوں کی آواز بنتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے اپنے ماضی، روایات اور تہذیب کو زندہ رکھا ہوا ہے، یہی سندھ کی اصل شان ہے، اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ورثے کو مزید نکھار کر آنے والی نسلوں تک منتقل کریں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے