تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریاں، سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس

35ویں نیشنل گیمز کی تیاریاں، سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کے حوالے سے جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے جاری ٹرائلز، تیاریوں، شیڈول اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر نے ہدایت کی کہ نیشنل گیمز کے تمام انتظامات کو بہترین معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ سندھ کی میزبانی مثالی ثابت ہو اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے