تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستانی لڑاکا طیارہ جے ایف 17 تھنڈر امریکی طیارہ ایف 16 کو مات دے گیا پوری دنیا میں پاکستانی لڑاکا طیارے کے چرچے

پاکستانی لڑاکا طیارہ جے ایف 17 تھنڈر امریکی طیارہ ایف 16 کو مات دے گیا پوری دنیا میں پاکستانی لڑاکا طیارے کے چرچے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ ملکی دفاع میں عظیم سنگِ میل کی حیثیت کا حامل یہ تجربہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے جے ایف 17 تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار کردہ جدید میزائل سے لیس کیا۔ کامیاب تجربے سے جے ایف 17 تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دینگے ۔ جے ایف 17 کو اپ گریڈ کردیا گیا جس کے بعد یہ مزید خطرناک ہو گیا۔چینی جنگی طیاروں کے چیف ڈیزائنر وانگ ژی نے انکشاف کیا کہ جے ایف 17 بلاک 3 طیاروں کی جنگی قابلیت بڑھاتے ہوئے مزید جدید کر دئیے گئے۔ ادھر رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے ایف 17 بلاک 3 طیاروں میں ایکٹو الیکٹرانیکلی سکینڈ ری ریڈار اور ہیلمٹ ماؤنٹڈ سیٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اے ای ایس اے ریڈار سسٹم کے جے ایف تھنڈر کی دشمن کے طیارے کو طویل فاصلے سے انگیج کرنے اور بیک وقت متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھا دیتا ہے ، یہ ایک سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہیلمٹ ماؤنٹڈ سائٹ سسٹم پائلٹ کو کسی بھی چیز کو اپنی آنکھوں کے سامنے نشانہ باندھنے کی صلاحیت دیتا ہے نئے اور جدید جے ایف تھنڈر طیاروں کے ذریعے جہاز کی دشمنوں کیخلاف اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ نیا بلاک متعلقہ پلیٹ فارمز کے درمیان معلومات شیئر کرنے کا سبب بھی بن سکے گا۔ ان خصوصیات کے باعث تھنڈر طیاروں کا بلاک 3 جدید ایف سولہ طیارے کا ہم پلہ ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے