Home / اسلام آباد / متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز میں سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے۔ ترجمان وزارت خزانہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز میں سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے۔ ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز میں سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز میں سے مزید ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوچکے ہیں جب کہ ایک ارب ڈالرز اس سے قبل موصول ہوئے تھے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے