راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانیوں کوخوشخبری دیتے ہوئے مزید کہا کہ آزربائیجان کے وزیردفاع بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہوں گے، آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے، ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔
![]()