کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا کراچی میں چار روزہ تربیتی کیمپ جاری ہے کیمپ کے تیسرے روز قومی کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریکٹس میچ کے دوران کھلاڑیوں کو مختلف حکمت عملیوں اور پلانز کے مطابق کھیلنے کی ہدایات دیں جبکہ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد قومی اسکواڈ رات کے وقت جاپان کے لیے روانہ ہوگا۔